Posts

Tasty Green chicken recipe ہری مرغی

Image
ہری مرغی Green chicken اجزاء:   چکن ایک کلو   دہی دو کپ   پیاز دو عدد درمیانے سائز کے ہری مرچ پانچ عدد ادرک 1 انچ کا ٹکڑا لہسن دس جوے   زیرہ 1 چائے کا چمچ کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ   تیز پتہ ایک عدد   موٹی الایچی تین عدد چھوٹی الائچی پانچ عدد پودینہ آدھی گٹھی   ہرا دھنیا آدھی گٹھی   تیل ایک کپ   پکانے کا طریقہ چوڑے پیندے کے برتن میں گھی ڈالیں اور اس میں زیرہ تیز پتا موٹی الائچی ڈال کر کڑکڑالیں ساتھ ہی چکن ڈال کر ہلکا سا فرائی کرلیں اس کے بعد چکن نکال کر علیحدہ رکھ لیں مصالحہ بنانے کے لئے گرائینڈ میں دہی ڈال کر اس میں پیاز ہری مرچ ادرک لہسن پودینہ دھنیا اور کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح گرائینڈ کر لیں جب آمیزہ یک جان ہو جائے تو اسے چکن نکلے ہوئے تیل میں ڈال کر بھون لیں جب گھی چھوڑنے لگے تو اس میں پہلے سے فرائی کیا گیا چکن ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھ دیں گلنے پر اتار کر اپنی پسند سے گارنش کریں چاول اور نان کے ساتھ پیش کریں۔

قیمہ بھرا آملیٹ بنانے کا طریقہ Qima bhra omelat

Image
قیمہ بھرا آملیٹ بنانے کا طریقہ اجزاء: 3 عدد انڈے قیمہ پہلے سے پکا ہوا ایک پیاز(باریک باریک کٹی ہوئی) 2 بڑی سبز مرچیں(باریک باریک کٹی ہوئی)  سبز دھنیا سفید زیرہ نمک حسب ذائقہ سرخ مرچیں ترکیب: سب سے پہلے  انڈوں  کے اندر پیاز،سبز مرچیں،دھنیا،زیرہ،نمک،سرخ مرچیں ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔اب پین میں آئل گرم کریں اور آملیٹ کا آدھا مکسچر ڈال کر دونوں سائیڈ سے پکا کر نکال لیں اسی طرح باقی بچا ہوا آملیٹ کا مکسچر ڈال کر پکا لیں اب ہمارے پاس آملیٹ کی دو تہیں موجود ہیں پین میں تھوڑا سا آئل ڈال کر اس میں ایک تہہ رکھیں اور اب اس تہہ کے اوپر پکا ہوا قیمہ ڈالیں۔قیمہ ڈالنے کے بعد دوسری تہہ قیمے کے اوپر رکھیں اور ایک انڈا لے کر ان تہوں کے کنارے بند کر دیں جب آپ انڈا سارے کناروں پر ڈالیں گے تو وہ پک کر کنارے بند کر دے گا اور اب آپ کا قیمہ بھرا  آملیٹ تیار ہے۔اگر آپ چاہے تو فولڈ کر کے اس آملیٹ کا رول بھی بنا سکتے ہیں۔

Palak ky pkory bnany ka tarikaپالک کے پکوڑے بنانے کا طریقہ

Image
پالک کے پکوڑے بنانے کا طریقہ اجزاء: 1:ایک پاؤ بیسن                                    2:ایک گڈی پالک 3:ایک بڑی پیاز 4:آلو 3 عدد 5:سبز مرچیں درمیانے سائز کی 6:سبز دھنیا باریک کٹا ہوا 7:سفید زیرہ 8:سوکھا دھنیا تھوڑا سا 9:نمک حسب ذائقہ 10:سرخ مرچیں 11:تھوڑی سی ہلدی 12:میٹھا سوڈا  ایک چٹکی 13:کوکنگ آئل بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے پکوڑوں کا  آمیزہ تیار کر لیں۔بیسن کے اندر  مندرجہ زیل اشیاء ڈال کے پانی کے ساتھ مکس کر کے آمیزہ تیار کر لیں۔اب اس تیار آمیزے کہ 5 منٹ رکھ دیں۔اب ایک پین میں  کوکنگ آئل ڈال کے گرم کر لیں جب آئل اچھی طرح گرم ہو جائے تو اس میں درمیانے سائز کے پکوڑے بنا بنا کر ڈالتے جائیں۔ (نوٹ:ٹھنڈے آئل میں پکوڑے پین کے ساتھ چپک جائیں گے اس لئے ہمیشہ پکوڑے تلنے کے لیے گرم آئل کا استعمال کریں) جب ایک سائیڈ سے پکوڑے براؤن ہو جائیں تو دوسری سائیڈ  سے پلٹ...

chicken briyani چکن بریانی

Image
chicken briyani چکن بریانی اجزاء چکن ایک کلو چاول ایک کلو دہی ایک کلو  دار چینی دو عدد لونگ  8عدد  چھوٹی الائچی 4 عدد کالی مرچ پانچ عدد  ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ  لال مرچ ایک کھانے کا چمچ پسی ہوئی  ہلدی آدھا چائے کا چمچ چھوٹی الائچی دو چائے کے چمچ پسی ہوئی پیاز چار عدد فرائی سلائس اور چورا کر لیں ہرا دھنیا آدھی گٹھی باریک کٹا ہوا  دودھ تھوڑا سا  زردے کا رنگ تھوڑا سا ترکیب پہلے چاولوں میں دارچینی چھوٹی الائچی اور کالی مرچ ڈال کر ابال لیں ۔ ایک پیالے میں چکن دہی ادرک لہسن کا پیسٹ لال مرچ پاؤڈر ہلدی چھوٹی الائچی کو اچھی طرح مکس  کرکے  میری نیشن کے لیے چھوڑ دیں ۔  پین میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز کو فرائی کر کے نکال لیں اور ایک سائیڈ پر رکھ دیں  میری نیٹ کئے ہوئے گوشت کو  پین  میں ڈال دیں۔  پھر اس میں  فرائی کی ہوئی پیاز ،ہرا دھنیا ڈال دیں ۔  پھرگوشت کے اوپر  فرائی  کی ہوئی  پیاز کا  آدھا تیل ڈال دیں۔ پھر ابلے ہوئے چاول ڈال ک...

bread rollبریڈ رول

Image
Bread roll بریڈ رول اجزاء ڈبل روٹی کے سلائس آٹھ عدد نمک حسب ذائقہ قیمہ باریک پسا ہوا ایک کلو لال مرچ پاؤڈر ڈیڑھ چائے کا چمچ ہری مرچ کٹی ہوئی دو عدد آئل حسب ضروت،انڈے دو عدد ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ بریڈ کرومز ترکیب سب سے پہلے قیمہ میں نمک لہسن ادرک لال مرچ پاؤڈر اور ہری مرچیں ڈال کر تیل    میں  بھون لیں ڈبل  ر و   ٹی کے کنارے الگ کر لیں ایک برتن میں دو کپ پانی ڈال کر اس میں ایک چٹکی نمک ڈال دیئں ڈبل روٹی کے ایک ایک سلائس اس میں ڈبو کر  نکال لیں اور ہتھیلیوں میں دبا کر نچوڑ لیں اس طرح سے ڈبل روٹی ہلکی نمکین ہوجائیگی۔ اب ہتھیلی پر رکھ کر اس میں قیمہ کا آمیزہ چمچ بھر کر رکھیں اور اس کے رول بنالیں تیل گرم کریں او ر رول کو بریڈ کرومزاور پھر انڈے میں ڈپ کر کے گرم تیل میں ڈیپ فرائی کرلیں ۔ مزیدار رول تیار ہیں۔ان رولز کو کیچپ کے ساتھ یا دہی کی چٹنی کے ساتھ سرو کیا جا سکتا ہے   

سوجی کی فرنی soji ki firni

Image
سوجی کی فرنی اجزاء   سوجی ایک کپ   دودھ پانچ کپ شکر ایک کپ چھوٹی الایچی 6 عدد   بادام دس سے پندرہ دانے چا ندی کے ورق   ترکیب پتیلی میں گھی گرم کرکے کڑکڑا لیں اس میں سوجی ڈال کر اچھی طرح بھون  لیں اور جب یہ بادامی رنگ کی ہوجائے تو دودھ شامل کر کے ہلکی آنچ پر پکنے دیں  ساتھ ساتھ چمچ چلاتے رہیں جب گاڑھا پن آجائے  تو ڈش میں نکال کر فریج میں رکھ دیں  جم جانے پر بادام چھوٹی الایچی اور چا ندی کے ورق لگا کر پیش کریں