قیمہ بھرا آملیٹ بنانے کا طریقہ Qima bhra omelat



قیمہ بھرا آملیٹ بنانے کا طریقہ

اجزاء:
3 عدد انڈے
قیمہ پہلے سے پکا ہوا
ایک پیاز(باریک باریک کٹی ہوئی)
2 بڑی سبز مرچیں(باریک باریک کٹی ہوئی)
 سبز دھنیا
سفید زیرہ
نمک حسب ذائقہ
سرخ مرچیں
ترکیب:

سب سے پہلے  انڈوں  کے اندر پیاز،سبز مرچیں،دھنیا،زیرہ،نمک،سرخ مرچیں ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔اب پین میں آئل گرم کریں اور آملیٹ کا آدھا مکسچر ڈال کر دونوں سائیڈ سے پکا کر نکال لیں اسی طرح باقی بچا ہوا آملیٹ کا مکسچر ڈال کر پکا لیں اب ہمارے پاس آملیٹ کی دو تہیں موجود ہیں پین میں تھوڑا سا آئل ڈال کر اس میں ایک تہہ رکھیں اور اب اس تہہ کے اوپر پکا ہوا قیمہ ڈالیں۔قیمہ ڈالنے کے بعد دوسری تہہ قیمے کے اوپر رکھیں اور ایک انڈا لے کر ان تہوں کے کنارے بند کر دیں جب آپ انڈا سارے کناروں پر ڈالیں گے تو وہ پک کر کنارے بند کر دے گا اور اب آپ کا قیمہ بھرا  آملیٹ تیار ہے۔اگر آپ چاہے تو فولڈ کر کے اس آملیٹ کا رول بھی بنا سکتے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

Palak ky pkory bnany ka tarikaپالک کے پکوڑے بنانے کا طریقہ

chicken briyani چکن بریانی