Palak ky pkory bnany ka tarikaپالک کے پکوڑے بنانے کا طریقہ

پالک کے پکوڑے بنانے کا طریقہ
اجزاء:
1:ایک پاؤ بیسن                                   
2:ایک گڈی پالک
3:ایک بڑی پیاز
4:آلو 3 عدد
5:سبز مرچیں درمیانے سائز کی
6:سبز دھنیا باریک کٹا ہوا
7:سفید زیرہ
8:سوکھا دھنیا تھوڑا سا
9:نمک حسب ذائقہ
10:سرخ مرچیں
11:تھوڑی سی ہلدی
12:میٹھا سوڈا  ایک چٹکی
13:کوکنگ آئل
بنانے کا طریقہ:
سب سے پہلے پکوڑوں کا  آمیزہ تیار کر لیں۔بیسن کے اندر  مندرجہ زیل اشیاء ڈال کے پانی کے ساتھ مکس کر کے آمیزہ تیار کر لیں۔اب اس تیار آمیزے کہ 5 منٹ رکھ دیں۔اب ایک پین میں  کوکنگ آئل ڈال کے گرم کر لیں جب آئل اچھی طرح گرم ہو جائے تو اس میں درمیانے سائز کے پکوڑے بنا بنا کر ڈالتے جائیں۔
(نوٹ:ٹھنڈے آئل میں پکوڑے پین کے ساتھ چپک جائیں گے اس لئے ہمیشہ پکوڑے تلنے کے لیے گرم آئل کا استعمال کریں)
جب ایک سائیڈ سے پکوڑے براؤن ہو جائیں تو دوسری سائیڈ  سے پلٹ کر براؤن ہونے دیں۔زیادہ الٹ پلٹ نہ کریں اس طرح پکوڑوں کے ٹوٹ جانے کا خطرہ ہوتا ہے۔

لو جی مزے دار چٹ پٹے پالک کے پکوڑے تیار ہیں انہیں کیچپ کے ساتھ یا چٹنی کے   ساتھ کھا کے خوب انجوائے کریں۔

Comments

Popular posts from this blog

chicken briyani چکن بریانی

قیمہ بھرا آملیٹ بنانے کا طریقہ Qima bhra omelat