Tasty Green chicken recipe ہری مرغی


ہری مرغی

Green chicken
اجزاء:
 چکن ایک کلو
 دہی دو کپ
 پیاز دو عدد درمیانے سائز کے
ہری مرچ پانچ عدد
ادرک 1 انچ کا ٹکڑا
لہسن دس جوے
 زیرہ 1 چائے کا چمچ
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
 تیز پتہ ایک عدد
 موٹی الایچی تین عدد
چھوٹی الائچی پانچ عدد
پودینہ آدھی گٹھی
 ہرا دھنیا آدھی گٹھی
 تیل ایک کپ

  پکانے کا طریقہ


چوڑے پیندے کے برتن میں گھی ڈالیں اور اس میں زیرہ تیز پتا موٹی الائچی ڈال کر کڑکڑالیں
ساتھ ہی چکن ڈال کر ہلکا سا فرائی کرلیں اس کے بعد چکن نکال کر علیحدہ رکھ لیں مصالحہ بنانے کے لئے گرائینڈ میں دہی ڈال کر اس میں پیاز ہری مرچ ادرک لہسن پودینہ دھنیا اور کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح گرائینڈ کر لیں جب آمیزہ یک جان ہو جائے تو اسے چکن نکلے ہوئے تیل میں ڈال کر بھون لیں جب گھی چھوڑنے لگے تو اس میں پہلے سے فرائی کیا گیا چکن ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھ دیں گلنے پر اتار کر اپنی پسند سے گارنش کریں چاول اور نان کے ساتھ پیش کریں۔






Comments

Popular posts from this blog

Palak ky pkory bnany ka tarikaپالک کے پکوڑے بنانے کا طریقہ

chicken briyani چکن بریانی

قیمہ بھرا آملیٹ بنانے کا طریقہ Qima bhra omelat